تہران میں اقتصادی نمائش میں پنجاب کی شرکت کا خیر مقدم کریں گے،ایرانی قونصل جنرل

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فار نے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تجارتی تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل زراعت سے وابسطہ ہے،ایران کے ساتھ زرعی شعبہ میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔پاکستان ایران سے سستے ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات منگوا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 700ملین ڈالر کے چاول کی ایران کو برآمدخوش آئند امر ہے۔تا ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے عملی اقدامات اٹھاناہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین2ارب ڈالرکے تجارتی حجم کو 5ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے محنت سے کام کرنا ہو گا۔ پنجاب سے میٹ اور چاول کے تاجروں کا وفد ایران بھجوایا جائے گا۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون میں حائل رکاوٹوں کو مل بیٹھ کر دور کرنا ہو گا۔ چین،سعودی عرب اور ایران لوکل کرنسی میں کاروبار شروع کر سکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں

ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فارنے صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کو یونائٹیڈ بزنس گروپ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین طے شدہ 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے حصول کیلئے مل کر راستہ تلاش کرنا ہے۔ بارٹر ٹریڈ سسٹم کو بہت کرکے تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں 7سے 10مئی تک منعقد ہونے والی اقتصادی نمائش میں پاکستان باالخصوص پنجاب کی شرکت کا خیر مقدم کریں گے۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن کیلئے دعا گو ہیں۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن کی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی

بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

Shares: