الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا

0
58
ecp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد اور خواتین ووٹرز کی 46 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔ جبکہ اعداد و شمار کے تحت خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 جب کہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
جاری کردہ اعلامیے کے تحت 18 سے 25 سال تک ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392، شرح 18 فیصد ہے جب کہ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے، شرح 22 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار، 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے، شرح 10 فیصد ہے۔

Leave a reply