کے پی؛ محکمہ خزانہ کی سرکاری ملازمین کوعید پر پیشگی تنخواہ دینےسےمعذرت

0
49

کے پی؛ محکمہ خزانہ کی سرکاری ملازمین کوعید پر پیشگی تنخواہ دینےسےمعذرت

خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید پر پیشگی تنخواہ دینے سے معذرت کرلی ہے جبکہ محکمہ خزانہ نے مالی مشکلات سے متعلق چیف سیکرٹری کو تفصیلی نوٹ بھجوادیا جس میں تمام تر اخراجات اور محصولات کی تفصیلات بجھوا دی گئیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی حکومت کو گزشتہ ایک سال سےمالی مشکلات کا سامنا ہے، صوبے کے اکاؤنٹ ون میں 13 ارب روپے موجود ہیں، تنخواہوں کے کل اخراجات 45 ارب روپے ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت سے 20 سے 25 ارب روپے ملنےکا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں، تنخواہ اگلے مہینے کے پہلے ورکنگ ڈے میں تقسیم کرنے کی اجازت دی جائے۔ دستاویز کے مطابق آٹے کی مد میں 20 ارب، ضروری خدمات کیلئے اسپتالوں کو 3 ارب روپے سے زائد دینے ہیں، صحت کارڈ کیلئے 4 ارب، لا اینڈ آرڈر کیلئے ایک ارب روپے اور مفت نصابی کتب کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپےکی ادائیگی کرنی ہے۔

Leave a reply