نوے کی دہائی میں لالی وڈ میں اداکارہ لیلی کی اینٹری ہوئی ، اپنی خوبصورتی اور بہترین رقص کی وجہ سے انہوں نے بہت جلد شہرت کما لی. شاید لیلی اپنے کیرئیر میں بہت آگے جا سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے کیرئیر پر بہت زیادہ توجہ نہ دی، اداکارہ لیلی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں جب انڈسٹری میں آئی تو بہت سارے لوگوں کو یقینا نہیںجانتی تھی ، بہت سارے اداکار اچھے تھے لیکن ایک ایسا اداکار تھا جس کو دیکھتے ہی میں اس پر فدا ہوگئی ، لیلی نے کہا کہ جس کو دیکھتے ہی میں فدا ہوئی اسکا نام ہے احسن خان، میں نے اسکو پہلی بار دیکھا تو اس
نے مجھے کہا کہ آپ فلموں میں کام کررہی ہیں؟اگر آپ فلمیں کریں تو بہت ہٹ ہوں گی ، کیونکہ آپ تو بہت پیاری ہیں، وہ کہہ کر چلا گیا لیکن میری نظروں میں وہ سما گیا ، میں اس کو پسند کرنے لگی ، بعد میں ہمارا فئیر بھی ہوا ، ساری انڈسٹری کو پتہ تھا کہ میرا اور احسن کا افئیر ہے اس کے باوجود مجھے نکاح فلم میںاحسن خان کی بہن کا رول دیا گیا . یہ سازش کس کی تھی مجھے آج تک نہیں پتہ چل سکا لیکن یقینا اس کا افسوس ضرورہے کہ مجھے اھسن کی بہن کا رول دیا گیا.