بشری بی بی کی دوست فرح کیخلاف نیب کیسز پر تفصیلی رپورٹ طلب

0
53

لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی کی درخواست پر نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی ،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے 2019 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکواٸری بند کر دی تھی ،دوبارہ انکوائری کو بد نیتی کی بنیاد پر کھول دیا گیا اور نوٹس جاری کیے گئے،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد پرائیویٹ فرد کیخلاف نیب انکوائری نہیں کر سکتی ،نا تو کوئی دستاویزات فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی نیب کی جانب سے وجوہات بتائی گئی،کاروباری ہاؤسنگ سوسائٹی کو نقصان پہنچانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں،نیب کو اختیار نہیں کہ اس معاملے پر انکواٸری کر سکے ،عدالت نیب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انکوائری کرنے سے روکنے کا حکم دے،

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح اور اسکا خاندان بیرون ممالک میں کاروبار کرتا رہا اور اسی دوران برطانیہ میں نئی کمپنیاں قائم کی گئیں

دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے والے افسر کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ وکیل اظہر صدیق نے ایف آئی اے افسران اور سیشن جج لاہور کو الگ الگ مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی اور ان کی والدہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرانے والے افسر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اور غیر قانونی درخواست دائر کی۔

Leave a reply