نوازشریف 2023 کے الیکشن میں وطن واپس آجائیں گے. خرم دستگیر

0
36

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پارلیمان میں عوام کے منتخب نمائندے موجود ہیں،پارلیمان کافیصلہ ملک کے عوام کافیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ نجی تی وی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق فل کورٹ بنانا چاہیے،پورے ملک میں بیک وقت الیکشن ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھی بیک وقت انتخابات سے متعلق قرارداد منظور ہوئی،قومی اسمبلی کی 55فیصدنشستیں پنجاب کی ہیں،اگر صوبوں میں پہلے الیکشن ہوجائیں تو پھر قومی اسمبلی کے انتخابات پر سوالات اٹھیں گے۔ وفاقی وزیرتوانائی نے مزید کہا کہ 2007میں بھی خیبرپختونخوا میں نگران حکومت 90دن سے اوپر رہی تھی۔پارلیمان میں نگران حکومتوں کے متعلق قانون سازی ہوسکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
عدم اعتماد کے بعدپی ٹی آئی کی جانب سے عدلیہ کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی،ڈائیلاگ کیلئےعمران خان کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ملک واپس آنے کافیصلہ کریں گے،نوازشریف اگلے الیکشن میں پاکستان میں ہی ہوں گے۔

Leave a reply