الیکشن بارے سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔ عارف علوی

0
42

الیکشن بارے سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔ عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینا بہترین موقع تھا،ملکی تاریخ میں کبھی الیکشن پیسوں کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری ملک میں الیکشن اس وجہ سے ملتوی نہیں ہونا چاہییں کہ پیسے نہیں ہیں۔ میں نے کہا تھاپاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ملک جمہوری راستے سے بھی نہیں اترے گا،الیکشن کب ہوں گے؟ سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت چلتی رہے گی،ملک میں مارشل لاکسی صورت نہیں لگنا چاہیے،لائٹ موڈ میں بھی آمریت کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ افواج پاکستان کی ملک کیلئے بہت قربانیاں ہیں،جب ملک میں دہشتگردی کیخلاف مختلف آپریشز چل رہے تھے تب بھی انتخابات ہوئے،مردم شماری کی وجہ سے بھی الیکشن ملتوی ہونے کی بات نہیں بنتی،سیاسی حکومت ان چیزوں سے بہانے پکڑنا چاہتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
ابھی بھی بہت سی جماعتوں میں جمہوری لوگ موجود ہیں مگر پارٹی پالیسی کی وجہ سے خاموش ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ ارکان نے استعفے دیئے تو انہیں پہلے منظور نہیں کیا گیا بعد میں منظور ہوگئے،پارلیمان اور اسپیکر کبھی ایک بات کرتے ہیں کبھی دوسری،اس وقت ملک کاپارلیمان ادھورہ ہے۔ انہوں نے کہا ہ وزیراعظم نے کیا لکھا میں اس کاجواب نہیں دوں گا،وزیراعظم سے کوئی پرائیویٹ ملاقات نہیں ہوئی،کبھی کبھی غلط کیفیت میں بھی اچھا فیصلہ ہوسکتا ہے۔

Leave a reply