وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے آصف علی زرداری کی ملاقات؛ قانونی و آئینی اقدامات کرنے پر اتفاق ہوگیا

0
42
Shehbaz Sharif Zardari

وزیراعظم سے آصف علی زرداری کی ملاقات؛ قانونی و آئینی اقدامات کرنے پر اتفاق ہوگیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے جبکہ تینوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے.

اس ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ کی حکمت عملی سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام قانونی اور آئینی اقدامات کر نے پر اتفاق کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
یاد رہے کہ اس سے قبل حکمران جماعتوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ‘سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023′ پر تاحکم ثانی عمل روکنے کا حکم مسترد کر دیا ہے۔ جبکہ حکمران جماعتوں نے مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے فیصلے پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ قانون ابھی بنا بھی نہیں، نافذ بھی نہیں ہوا لیکن ایک متنازع اور یک طرفہ بینچ بنا کر اس کو جنم لینے سے ہی روک دیا گیا۔

Leave a reply