بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم میں اپنی اداکاری کو منوایا. انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ تحریر کی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے گزشتہ دنوں جہاز کا سفر کیا. اور اس دوران ایک ائیر ہوسٹس ان کے پاس آئی انہیں کہنے لگی کہ آپ سیٹ کی سائیڈ پر کوئی چیز نہ رکھیں ، چیزیں پھسل کر اندر گر جاتی ہیں ، جس کے بعد صفائی کرنے میں دقت ہوتی ہے ، ائیر ہوسٹس کا کہنا مانتے ہوئے شفالی نے سیٹ کی سائیڈ پر کوئی چیز نہ رکھی. اس کے بعد شفالی بتاتی ہیں کہ میں نے ناشتہ مانگا ، ائیر ہوسٹس ناشتہ لیکر آئی اور کہنے لگی کہ آپ اداکارہ شفالی شاہ ہیں، اور ہم نے آپ کو ٹی وی پر بہت دیکھا لیکن میںنے کیا جہاز کے پورے عملے نے آپ
کو پہچانا ہی نہیں تھا پہلی نظر میں، ٹی وی اور فلم میں تو آپ بہت اچھی نظر آتی ہیں، شفالی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ائیر ہوسٹس نے ایسے یہ سب کہا کہ جیسے وہ مجھ پر ترس کھا رہی ہو. مجھے ائیر ہوسٹس کا یہ رویہ نامناسب لگا کہ وہ مجھے خصوصی طور پر بتا رہی ہے کہ ٹی وی پر تو آپ بہت اچھی لگتی ہیں مطلب یہ کہ میں حقیقت میں اچھی نہیں لگتی. یوں شفالی نے ائیر ہوسٹس کے رویے پر شکایت کی.








