ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) پورے پاکستان کی طرح ٹھٹھہ میں بھی یوم القدس ریلی، اسرائیل بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے مقررین
امام بارگاہ شاہ نجف سے بعد نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے یوم القدس ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا گوہر ایمانی، مولانا عابد حسین، نادر شاہ امیرخانی، طالب شاہ، فیاض شاہ شیرازی، زوار آفتاب بھٹی نے کی
احتجاجی ریلی شاہ نجف سے نکل کر ٹھٹھہ پریس کلب پر ختم ہوگئی راستے میں مظاہرین نے اسرائیل کی دھشت گردی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور امریکہ کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے،
مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے اسرائیل بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved