راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

0
42
parliment

راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جبکہ آرمی چیف قومی سلامتی کے امور پر خصوصی اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں دفاع، خزانہ، داخلہ، خارجہ اور اطلاعات کے سیکرٹریز ،چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی دعوت دی گئی۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں اسی ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں،ہمارے شہدا کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا، یہ محنت چار سال میں ضائع کر دی گئی۔ ملک میں دہشت گردی واپس کیوں آئی اور کون لایا ؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق قانون سازی و دیگراہم امورپربڑے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظورکردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،جس پرسماعت کرتے ہوئے 8 رکنی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرعملدرآمد روک دیا ہے۔

Leave a reply