پاکستان کی نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے شکست

0
44
cricket

پاکستان کی نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے شکست
پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ جبکہ پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس نے 88 رنز سے میچ جیت لیا۔

اس سے قبل پاکستان نے 5 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جاری ہے جس میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم 20ویں اوور میں 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 جب کہ فہیم اشرف 22 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جوڑی میں سے کسی ایک کا بلا بھی نہ چلا سکا دونوں کھلاڑی بالترتیب 8 اور 9 رنز بنا کر واپس پویلئن لوٹ گئے۔

کیویز کی جانب سے بولنگ میں میٹ ہینری تین، ایڈم ملنے اور بینجمن لسٹر دو، دو جب کہ جیمز نیشم اور اش سودھی ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔ جبکہ میچ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کیویز اننگز کے ابتداء میں ہی اپنی تین وکٹیں گنوا بیٹھے۔ قومی ٹیم کے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں، شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں۔ پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودی اور بین لسٹر شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف

Leave a reply