بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے اپنا ایک پروڈکشن ہائوس بنا رکھا ہے اس کے تحت انہوں نے فلمیں بنانے کا اعلان کیا تھا. لہذا انہوں نے فلم بنا لی ہے اور فلم کا نام ہے لیٹس گیٹ میرڈ ، اس فلم کو تامل زبان میں بنایا گیا ہے. مہیندر سنگھ دھونی نے اس فلم کا پہلا پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر جاری کر دیا ہے، اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ فلم فیملی انٹرٹینمنٹ ہے جسے بہت دل سے بنایا گیا ہے. دھونی نے دعوی کیا کہ ان کی فلم دیکھ کر فیملیز کے چہروں پر مسکراہٹ آئیگی اور سب مسکراہٹ کے لئے تیار ہوجائیں. دھونی نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے
اپنی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے. میرے پروڈکشن ہائوس سے تیار ہوئی اس فلم کو ہر لحاظ سے فیملی فلم بنایا گیا ہے تاکہ ڈپریشن کے اس دور میں لوگ سینما گھر جائیں تو کچھ دیر کے لئے وہ تمام غم اور پریشانیاں بھول جائیں اور فلم سے لطف اندوز ہوں. دھونی چونکہ بھارتی ٹیم کے کامیاب کپتان اور کھلاڑی رہے ہیں اس لئے امید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے جو فلم بنائی ہے وہ اچھی ہو گی اور وہ اس میدان میں بھی لوگوںکے دل جیت لیں گے .








