بالی وڈ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے میوزک لانچ کی تقریب میں کہا ہے کہ میری فلم میں ایک گانا ہے نئیو لگدا ، اس گانے کو کرتے وقت مجھے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا. کیونکہ مجھے کہا گیا کہ یہ گانا تو نوے کی دہائی کا لگ رہا ہے اگر اسے فلم میں شامل کیا گیا تو فلم کے پلاٹ کو بہت زیادہ نقصان ہو گا ، سلمان خان نے کہا کہ مجھے جب ہر طرف سے ایسا کہا گیا تو میں ضد میں آگیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ اب تو میں یہ گانا کروں گا اور میں نے یہ گانا کیا. یہ گانا مجھ پہ اور پوجا ہیگڑے پر فلمایا گیا ہے.
سلمان خان نے کہا کہ کسی کام سے جب مجھے بہت زیادہ منع کیا جائے تو وہ میری ضد بن جاتا ہے لہذا یہ گانا بھی میری ضد بن گیا اور میں نے اس کو فلم میں ڈالا. یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان اسی برس ریلیز ہونے جا رہی ہے اور سلمان خان آج کل اس فلم کے گانے ریلیز کررہے ہیں. فلم میں شہناز گل ، پوجا ہیگڑے اور پلک تیواری بھی ہیں.








