باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھی کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا
علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھ نعمت اللہ ایڈوکیٹ کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ تین دن سے لاپتہ ہیں تا ہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے، ہنگو پولیس نے نعمت اللہ خان کو دو دستی بموں، دہشت گردی کی کاروائی میں استعمال ہونے والے بارود سمیت گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی ہنگو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نعمت اللہ ایڈوکیٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد ملا ہے، نعمت اللہ ایڈوکیٹ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے
نعمت اللہ ایڈوکیٹ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھی اور دست راست ہیں، علی امین گنڈا ہوربھی اسوقت گرفتار ہیں علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گرفتار کیا تھا بعد ازاں اسلام آباد پولیس انہیں وفاقی دارالحکومت لے آئی اسکے بعد علی امین کو بھکر منتقل کر دیا گیا جہاں عدالت نے انکا جسمانی ریمانڈ دیا ہے،
علی امین گنڈا پور کے دست راست سے بارودی مواد برآمد ہونے پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے جو ملک میں دہشت گردی و تخریب کاری چاہتے ہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دہشتگرد وہ کوئی بھی ہو اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کسی قسم کی معافی نہیں ہونی چاہئے
علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.
علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ
علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ
گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا
علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے