دھرمیندر دیول کے بیٹے اور سنی دیول کے بھائی بابی دیول جب بالی وڈ میں آئے تو ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا لیکن ان کی چند ابتدائی فلمیں فلاپ ہوئیں تاہم گپت جیسی فلموں نے بابی دیول کو نمبر ون ہیروز کی لسٹ میں لا کر کھڑا کر دیا. تاہم بوبی دیول کا فلموں کے حوالے سے انتخاب ایسا رہا کہ ان کو زیادہ تر ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑا، جب ان کی پہ در پہ فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں تو انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اب بالی وڈ سے تھوڑا بریک لیں گے ، بابی دیول کافی مایوس ہو چکے تھے ، لیکن ان کو سلمان خان نے موٹیویٹ کیا اور کہا کہ تم پھر سے انڈسٹری میں آئو، خود پر
توجہ دو ، بوبی دیول کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں جب مایوس ہو چکا تھا ، کچھ نظر نہیں آتا تھا تب سلمان خان نے مجھے متحرک کیا ، میں نے خود پر توجہ دینی شروع کر دی. اور مجھے انہوں نے ریس تھری میں کام دیا اس فلم کے بعد میرا بالی وڈ کیرئیر ایک بار پھر سے شروع ہوا جس کے لئے میں سلمان خان کا احسان مند رہوں گا، میری خوش نصیبی ہے کہ جس کو سلمان خان اپنا دوست مانتا ہے.