ساؤتھ ایشین فٹبال چیمئن شپ کیلئےپاکستانی فٹبال ٹیم جون میں بھارت جائے گی
پاکستان کی فٹبال ٹیم جون میں بھارت جائے گی جہاں وہ ساؤتھ ایشین فٹبال چیمئن شپ میں حصہ لے گی جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ویزوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے عید کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیاجائے گا۔
قومی ٹیم کے غیر ملکی پرواز کے ذریعے بھارت روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ بھارتی ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرے گی تاہم ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے ساف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سےمشروط ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس عمل کو سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے دو پڑوسی ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات ہونے چاہئے. ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے سے کھیل کے میدان اور ٹکنالوجی کے میدان میں مقابلہ کرنا چاہئے ناکہ جنگ اور لڑائی فساد کا سوچنا چاہئے.