چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا نام بھی شمار ہے، ہم سب کو مل کران تبدیلوں پر قابو پانا ہے۔
موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اورامریکی ادارے کے فواد سرور نے دستخط کیے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاموسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم نے بھی یہ معاہدہ کیا ہے، ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی دنیا کا بڑا مسئلہ ہے۔ہمارا ملک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ان کاکہناتھاامریکی کمپنی کا اس تحریک میں ہمارے ساتھ جڑنا بڑا اہم اقدام ہے، ہم مل کر ماحول کو محفوظ رکھنے کی مل کر کوشش کریں گے۔