سینارٹی کے اصولوں سے ماورا 6 ججز کیخلاف موثر تحریک چلائی جائے. امان اللہ کنرانی

سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے پاکستان بار کونسل کے زیراہتمام پاکستان بھر کے وکلاء نمائیندوں کے نمائیندہ اجلاس منعقدہ 17 اپریل 2023 بمقام اسلام آباد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس اجلاس کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے.جبکہ اس کو بروقت قرار دیا ہے .

منگل 18 اپریل 2023 کے روز ملک بھر میں یوم سیاہ اور 29.4.23 کو کوئیٹہ میں بلوچستان بار کونسل کی میزبانی میں نمائندہ وکلاء کنونشن کے انعقاد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امان اللہ کنرانی نے وکلاء اتحاد کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے اور ملک میں آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی سمیت عدلیہ میں بیٹھے سینارٹی کے اصولوں سے ماورا گُھس بیٹھے 6 ججوں کے خلاف موثر تحریک چلانے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے.

سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ جب تک میرٹ سے بالا بالا نصف درجن مفاد پرست جج صاحبان آستین کے سانپ بن کر ادارے میں بیٹھے رہیں گے ملک کے تمام ادارے یرغمال رہیں گے عدلیہ کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا اس لئے یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا جائے اس موقع و حالات کے تناظر میں ہمیں خدشہ ہے کہ 14 مئی 2023 کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملک کی وحدت کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ملک کودوسری بار دولخت کرنے کا پیش خیمہ ثابت نہ ہو
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انہوں نے مزید کہا کہ 3 صوبوں کی نمائیندگی کونظرانداز کرکےایک صوبے کی برتری کےبل بوتےپرحکمرانی کاخواب16دسمبر1971 ملک کی سرحدوں میں تخفیف کی شکل میں شرمندہ تعبیر ہوا تھا تب”جنرل”ذمہ دارتھےاب” جج” وقت آگیا ہے کہ”ملک بچاو،دجال بندیال ہٹاو.

Shares: