مرحوم مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر مذہبی امور مرحوم مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کو غیر معمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
اس سے قبل شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جا کر ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مزہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمبل کی دعا کی۔جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کابینہ کے ایک اہم رکن تھے، وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے، ان کی اچانک حادثے میں رحلت پر دل غمگین ہے۔

Shares: