تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، بھکر کی مقامی عدالت میں علی امین گنڈا پور کو پیش کیا گیا، عدالت نے گنڈا پور کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا،لاہور پولیس علی امین گنڈا پور کو لاہور لے کر آئے گی،علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے علاقہ تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو سینئرسول جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے، رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر لی گئی، علاقہ مجسٹریٹ نےعلی امین گنڈا پورکو50ہزارروپے کے مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کر دی

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام‌آباد منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،

علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو جس طرح گرفتار کیا گیا، وہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر ہیں، جس طرح ان کو دھکے دیکر لیکر گئے ہیں،کیا وہ کریمنل ہیں کیا وہ بھاگ جاتے،ایک کیس بنایا گیا جو لین دین کا تھا، وہ اس وقت پاکستان سے باہر تھے،جو ٹرانزیکشن دیکھائی گئی وہ ان کی موجودگی میں دیکھائی گئی، اتنی بڑی ٹرانزیکشن کیسے ہوگئی ،اچانک شکایات کنندہ 15 اپریل کو سامنے آتا ہے،عمران خان پر ڈیڑھ سو ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں،علی امین گنڈا پور اور حسان نیازی کو ایک شہر سے دوسرے شہر لیکر گئے، اس کی مذمت کرتے ہیں، کراچی میں کرائم بے انتہاء بڑھ چکا ہے ،پولیس کیا کر رہی ہے، آئی جی ، ڈی آئی جیز کیا کررہے ہیں، تھانوں کا اللہ حافظ ہے،

Shares: