باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

کاہنہ، پولیس مقابلہ کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ کی سربراہی میں 5 نمبر سٹاپ کے قریب پولیس ناکہ پر چیکنگ کی جارہی تھی کاہنہ پولیس نے 2موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے کی کوشش کی، شہزادہ گاوں کے قریب ڈاکوؤں نے کاہنہ پولیس پر فائرنگ کی 2 ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 1 ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا،زخمی ڈاکوؤں کی شناخت مبشر عرف ڈان اور بلال کے نام سے ہوئی،

ابتدائی تحقیقات میں ڈاکو پاڑویں تھے میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے ،کاہنہ پولیس نے دیگر ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان چوری،ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ہے ،ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

دوسری جانب ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والے 4 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، پولیس ایمرجنسی 15 کالز پر پٹرولنگ پولیس سمن آباد نے مختلف کارروائیاں کیں، ملزمان عثمان ،عابد ،دانیال اور معاذ علی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں، ملزم معاذ ریکارڈ یافتہ مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے ،ملزمان علاقے میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلاتے تھے ،۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 4 پستول ۔ 4 میگزینزاور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے

Shares: