ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)تھانہ میرپور ساکرو نے گٹکاسپلائی کی کوشش ناکام بنادی،2 گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر فگارو تا ساکرو روڈ فیضو ہوٹل کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر JU-2858 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان عبدالصمد ولد وشدل بلوچ اور شاکر ولد محمد بلوچ رہائشی لسبیلہ بلوچستان کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی پولیس نے ٹرک کو حراست میں لیکر 348 کلو چورا سپاری اور 200 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ ساکرو پر گٹکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
Shares:








