اداکارہ میرا جو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں، وہ کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور کر دیتی ہیں کہ جس سے وہ سرخیوں میں آجاتی ہیں، اداکارہ فضا علی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار مذاق میں کیا تھا، وہ سکرپٹڈ تھا سو میں نے بول دیا . عمران خان کی میں پرستار ہوں لیکن ان کے ساتھ شادی کرنے کی بالکل بھی خواہش نہیں ہے. میں ان کے نئے پاکستان کو بہت زیادہ انجوائے کررہی ہوں، فلمسٹار میرا نے مزید کہا کہ میرا نام استعمال کرکے لوگ پیسے کما رہے ہیں ، میرے بارے میں لکھتے ہیں بولتے

ہیں جو لوگ، میں ان کی شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے یاد رکھتے ہیں. فلمسٹار میرا نے کہا کہ میں ان سب کی شکر گزار ہوں جو مجھے اور میرے نام کو زندہ رکھے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اگر میچ دیکھنے جائوں تو وہاں شائقین اور فوٹوگرافرز مجھے بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، میں ان کی بھی شکر گزار ہوں. میرا نے کہا کہ میں تب تک شوبز کی خدمت کرتی رہوں گی جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. میں‌ آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی وہی وجہ سے ہوں.

Shares: