تربوزبیچنے والے لڑ پڑے، باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت

0
41
guj

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،معمولی تلخ کلامی پر باپ بیٹے سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے واہنڈوبازار میں پیش آیا، تربوز فروخت کرنے والے دکانداروں کے مابین آپس میں لڑائی ہوئی اور پھر تین افراد کی جان لے لی گئی،، مرنیوالوں کی شناخت دکاندار ارشد، اسکا بیٹا نوید اور زبیر کے طور پر ہوئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ، اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دکاندار زاہد اور ارشد میں ایک روز قبل معملولی تلخ کلامی ہوئی تھی، بات کو ختم کر دیا گیا تھا مگر آج زاہد دکان پر آیا تو ساتھی دکاندار پر حملہ کر دیا،

زاہد نے مبینہ طور پر خنجر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد چل بسے، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے،

چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

دوسری جانب شیخوپورہ میں مبینہ پولیس تشدد سے لڑکی کی موت ہو گئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیا تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، سب انسپکٹر اعجاز گرفتار کر لیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شیخوپورہ میں مبینہ پولیس تشدد سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ جاں بحق لڑکی کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Leave a reply