چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

0
74

چیئرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں چیئرمین نیب کی آڈیو ،ویڈیو لیک کرنے والی خاتون طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف ریفنس دائر کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو طلب کرلیا ہے.ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ نے چیرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کیا ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا ،ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے ،ایڈمن جج جوادالحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئی ملزمان اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا

واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

Leave a reply