سینئر اداکار شاہد حمید کے بیٹے کامران شاہد کی ڈائریکشن میں بنی فلم ہوئے تم اجنبی آج ریلیز کر دی گئی ہے، فلم کے پہلے دن پہلا شو دیکھا فلمسٹار شاہد نے اپنی بیگم منزہ اور بہن کے ہمراہ. اس موقع پر پرڈیوسر صفدر ملک ، سید نور ، حسن عسکری ، پرویز کلیم و یگر بھی موجود تھے. شاہد خاصے خوش دکھائی دے رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی محنت ضرور رنگ لائیگی. منزہ شاہد جو کہ کامران شاہد کی والدہ ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ، وہ بہت باصلاحیت ہے ، میرے بیٹے نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے ، اس فلم کی بہت ساری شوٹنگ ہمارے گھر میں بھی ہوئی اور شوٹنگ دیکھا کرتے تھے ، فلم کو بننے میں کافی عرصہ لگا ہے،
یہ ایک تاریخی فلم ہے جسے لوگوں کو ضرور دیکھنا چاہیے. شاہد حمید نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت اچھا لگا. یاد رہے کہ فلم ہوئے تم اجنبی کے رائٹر اور ڈائریکٹر کامران شاہد ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں میکال ذوالفقار ، سعدیہ خان ، شمعون عباسی ، محمود اسلم و دیگر قابل زکر ہیں، فلم میں نو کے قریب گانے ہیں اور تمام گانے سیچوایشنل ہیں. کہانی انیس سو اکہتر کے پس منظر میں بنائی گئی ایک لواسٹوری کے گرد گھومتی ہے