بابر اعظم نے عید الفطر اپنے پرانے محلےمیں منائی

0
46

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید الفطر منانے کے لیے اپنے پرانے محلے پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر پڑوسیوں نے خوشی کا اظہار کیا –

باغی ٹی وی: بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وقت میرے سر پر سے تیزی سے گزر رہا ہے، اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، اس محلے سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں اس کے ساتھ ہی بابر نے سب کو عید کی مبارک باد بھی دی۔

آئی پی ایل ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلے اور دیگر سامان غائب


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بچپن لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع فردوس مارکیٹ میں گزرا ہے، وہ چند برس قبل ڈیفنس شفٹ ہوچکے ہیں تاہم ابھی وہ پرانے پڑوسیوں سے رابطے میں ہیں۔


دوسری جانب کرکٹر افتخار احمد نے اپنے آبائی علاقے میں اہل خانہ کے ساتھ عید منائی اور ٹویٹر پر تصویر بھی شیئر کی۔


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے عید الفطر کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہم سب مل کر عہد کریں جس طرح اللہ نے ہمیں رمضان میں توفیق دی آئندہ گیارہ ماہ بھی ہم ویسے ہی گزاریں گے-

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،بابر اعظم بھی …

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں، بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ملک میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی، دونوں بیٹے سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عید کی نماز کوئٹہ میں ادا کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں نماز عید ادا کی-

آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےگڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی، وزیر داخلہ نے فیصل آباد میں عیدکی نماز پڑھی پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عیدکی نماز ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں عیدکی نماز پڑھائی سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں عید نماز ادا کی کراچی کے پولوگراؤنڈ (باغ جناح) میں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عید کی نماز ادا کی، نماز عید میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

Leave a reply