کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ مقابلے میں 2 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن میں سےایک دوران علاج دم توڑ گیاگرفتار ملزمان نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے، پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک زخمی سمیت دونوں ملزمان پکڑےگئے-
سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 پستول، چھینی گئی رقم 12 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی جب کہ زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا-
ادھر گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا گیا،گارڈن پولیس واردات کی اطلاع پر پہنچی جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے، زخمیوں میں شیر علی اور عبدالرحیم شامل ہیں ملزمان کا تعلق لیاری سے ہے-
پولیس کے مطابق جوہر آباد میں بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جہاں گشت پر مامور پولیس نے ملزم کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا ملزم نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،گرفتارزخمی ملزم کی شناخت حسین ولد عمران کےنام سےہوئی، ملزم سےایک پستول، گولیاں ، موٹر سائیکل برآمد ہوا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا،عمران خان
دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی مارکیٹ میں بچوں اور خواتین پر تشدد کرنے والے 9 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا گیا، تھانہ کوہسار کی مارکیٹ میں کچھ دکانداروں ایک خاندان کےساتھ جھگڑا کیا اورخواتین و بچوں سمیت نوجوانوں، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا جس کے بعد پولیس نے تشدد میں مبینہ ملوث نو ملزمان کو گرفتار کرلیاترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سینئر افسران واقعے کی براہ راست تفتیش اور نگرانی کررہے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کی درستگی کی اشد ضرورت ہے۔
اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، خواتین و بچوں پر تشدد ناقابل برداشت عمل ہےاعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس ہمہ وقت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق پکار 15 پر فوری اطلاع دیں۔