راجن پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار) کچہ آپریشن کے پندرھویں دن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری
تفصیل کے مطابق راجن پور میں کچہ آپریشن کے پندرھویں روز پولیس کی ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کے جوان عید کے خوشی کے موقع پر اپنوں سے دور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں چک عمرانی، چک چراغ شاہ اور چک بیلے شاہ کے علاقہ میں پولیس کی پیش قدمی جاری ہے ،گاہے بگاہے دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کی 7 مزید کمین گاہیں تباہ کردی گئی ہیں۔ کلیئر کرائے گئے علاقوں میں پولیس کی مزید 3 پکٹس قائم کردی گئی۔ ان کلیئر کرائے گئے علاقوں سے دہشت گردوں اور عسکریت پسند سندھ فرار ہونے میں کوشاں ہیں۔ تمام راستوں اور گزر گاہوں کو سیل کر کے سخت نگرانی اور دریا کے اندر کشتیوں پر مسلسل گشت جاری رکھ کر ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے مسدود کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی پی او محمد ناصر سیال مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پرموجود ہیں اور تمام تر آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہیں۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا کچہ میں آپریشنل ایریا کے مسلسل دورے کر کے آپریشن کی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
Shares: