بالی وڈ کے معروف فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، ان کے انتقال کی خبر بالی وڈ کے لئے یقینا ایک بڑا صدمہ ہے. پامیلا بہت زیادہ متحرک تھیں ، وہ رائٹر ہونے کے ساتھ پرڈیوسر بھی تھیں ، انہوں نے بہت ساری فلمیں پرڈیوس کیں ، یش چوپڑا کے کام میں ان کا وہ بہت زیادہ ساتھ دیتی تھیں.
ان کے دو بچے ہیں جن کا نام آدیتہ چوپڑا اور اودے چوپڑا ہے ، رانی مکھر جی ان کی بہو ہیں. کہا جا رہا ہے کہ

پامیلا کافی دنوں سے بیمار تھیں اور دو ہفتوں سے مسلسل وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں لیکن ان کی زندگی نے ان سے وفا نہ کی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں. پامیلا کی آخری رسومات ممبئی میں ہی ادا کی گئیں. آخری رسومات میں تقریبا بالی وڈ کے سٹارز نے شرکت کی . یاد رہے کہ یش چوپڑا نے بالی وڈ‌و بڑے بڑے سٹارز دئیے ان کی سپر ہٹ فلمیں آج بھی لوگوں کو یاد ہیں. ان کی فلموں میں فی میل سنگر صرف لتا منگیشکر ہی ہوا کرتی تھیں، لتا کے انتقال سے پہلے جب بھی انہوں نے گایا یش چوپڑا کے ساتھ گایا .

Shares: