آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔
منگل کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قلات، ژوب، میر پور خاص، کراچی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز پنجاب، کراچی سمیت سندھ میں کہیں کہیں جبکہ سبی، مالاکنڈ، پشاور ،مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔








