اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں بہت دکھ جھیلے ہیں ، ہر بار مجھے لگتا ہے کہ شاید اس بار میری زندگی بہتر ہوجائیگی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ راکھی نے کہا کہ میری جیسی قسمت کسی کی بھی نہ ہو، خدا دوسری راکھی ساونت نہ پیدا کرے۔ عادل جب میری زندگی میں آیا تو لگا کہ میری زندگی سے اب دکھ ختم ہوجائیں گے یہ مجھ سے پیار کرتا ہے مجھ سے شادی کررہا ہے مجھے خوش رکھے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔ اس نے مجھے شادی چھپانے کا کہا ،سات مہینوں کے بعد جب شادی کا میں نے خود اعلان کردیا تو اس نے ماننے سے پہلے انکار کیا پھر مان گیا لیکن مجھے دھمکاتا رہا کہ ایسا کیوں کیا طلاق دے دوں گا۔ اب تمہاری وجہ سے میری بہن کی شادی نہیں
ہورہی ، جبکہ میں اسکو بارہا کہہ چکی تھی کہ میری پہلی شادی میں دھوکہ ہوا ہے میں نہیں چاہتی کہ دوبارہ دھوکہ ہو۔ پہلا شوہر شادی شدہ تھا اس نے مجھ سے چھپایا، جب اسکے بیوی بچے میرے سامنے آئے تو میں نے اسکو چھوڑ دیا ، تم ایسا نہ کرو لیکن اسکی زندگی میں ایک کے بعد ایک لڑکی آتی رہی ہر بار کہتا رہا اگلی بار ایسا نہ ہوگا لیکن یہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ راکھی نے کہا کہ پتہ نہیں یہ مشکلیں کب ختم ہوں گی شاید میری جان لیکر ہی ختم ہوں گی۔