جیکب آباد واقعہ پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی بلوچستان کی ذیر صدارت سی پی او میں اجلاس کا انعقاد۔ایس ایس پیز جیکب آباد اور نصیرآباد نے واقعہ پر پوائنٹ ٹو پوائنٹ بریفنگ دی اور چند ضروری سفارشات پیش کیں بعداذاں ڈی آئی جیز لاڑکانہ اور نصیرآباد نے بھی اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا کہ جاکھرانی گروپ سے وابستہ ڈکیت گروہ کے 12 کارندوں کو مختلف مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو اسوقت جیلوں میں قید ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، ڈی آئی جی لاڑکانہ تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر وقوعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کو پولیس کے لیئے وہیکلز کی فراہمی کے اقدامات کریں جبکہ اے آئی جی لاجسٹکس کو ہدایات دیں کہ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں متعلقہ پولیس کو درکار آرمز اینڈ ایمونیشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔علاوہ اذیں انہوں اے آئی جی آپریشنز سندھ کو آرآرایف کی ایک پلاٹون کی فراہمی کے لیئے بھی احکامات دیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے کہا کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کی ہیڈ منی کے لیئے اے آئی جی آپریشنز کو باقاعدہ مکتوب ارسال کیا جائے۔

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فرائض کے دوران شہادت کا یہ بہت بڑا واقعہ ہے اور اس واقعہ میں ملوث ڈکیت گروہوں کے خلاف سندھ اور بلوچستان پولیس کو جوائنٹ آپریشن کرنا ہوگا اور دونوں ہی صوبوں کی پولیس کو لیڈ رول ادا کرنا ہوگا‌۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو طویل مدتی حکمت عملی بناکر اسوقت تک پولیس کو سرگرم عمل رہنا ہوگا جب تک ڈاکوؤں کا مکمل صفایا نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر ڈاکوؤں کے گروہوں اور انکے سرغنہ کا قلع قمع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وسائل ہم فراہم کرینگے اور انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے تحت جملہ کاروائیوں کو کامیاب بنائیں گے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن،ڈی آئی جیز ٹی اینڈ ٹی،آئی ٹی/ہیڈ کوارٹرز سندھ، ڈائریکٹر آئی بی،اے آئی جیز آپریشنز، ایڈمن نے براہ راست جبکہ ڈی آئی جیز لاڑکانہ،نصیرآباد،ایس پیز اوستہ محمد نے ذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

Shares: