چنیوٹ
Oc
نیا پاکستان بھی عوام کے دکھوں کا مداوا نہ کرسکا ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں معذور بیٹے کو طبی امداد کے لئے لانے والی بوڑھی ماں کو ڈاکٹروں نے طبی امداد کی بجائے دھدکار دیا
Vo
ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک برقرار ہے اور ہسپتال میں مریضوں کو طبی امداد کی بجائے دھدکارنے کا سلسلہ جاری ہے اسپتال میں معذور بیٹے کو طبی امداد کے لئے لانے والی بوڑھی خاتون کو اسپتال ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹروں نے وہیل چیئر ایمرجینسی ڈاکٹرز روم میں لے جانے پر چیک اپ اور طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کر دیا جبکہ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے معذور افراد کی مدد کے لئے بنایا گیا مدد گار کاوٴنٹر بھی ختم کر دیا ہے جس سے معذور اور ضعیف افراد شدید مشکلات سے دوچار نئے پاکستان کی حکومت سے نالاں مایوسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ڈاکٹروں کے منفی رویہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: