ٹی وی اداکارہ لائبہ خان کی والدہ نے تابش ہاشمی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی کے بہت سارے رشتے آتے رہتے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا نہیں ملا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کر دیں . لائبہ خان کی والدہ نے بتایا ہے کہ ہم حال ہی میں سعودہی عرب گئے ، وہاں ہم نے ایک گاڑی بک کروائی ،. عمرہ ہو گیا زیارتیں ہو گئیں ، اس کے بعد ہم واپس کراچی آگئے. میں ابھی کراچی آئی ہی تھی کہ مجھے گاڑی کے ڈرائیور کی کال آئی بولا آنٹی جس گاڑی کو آپ نے بک کروایا تھا ، وہ کسی کی نہیں تھی میری اپنی تھی، میں لائبہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، میں نے کچھ بھی نہیں کہا اور فون بند کر دیا اس کے بعد میں نے لائبہ کو بتایا تو اس نے کہا کہ دوبارہ فون آیا تو نہیں اٹھانا ابھی وہ یہ کہہ ہی رہی تھی کہ مجھے

اس لڑکی بھابھی کا فون آیا کہ ہم لائبہ کا رشتہ مانگنا چاہتے ہیں بتائیے کب ہم آپ کے گھر آئیں ، توپھر میں نے اس کو بولا کہ نہیں‌لائبہ کو ابھی کام کرنا ہے وہ شادی نہیں کرنا چاہتی . لائبہ نے اس پر کہا کہ مجھے ایک ایسے لڑکے سے شادی کرنی ہے جو پڑھا لکھا ہو ، زیادہ پتلا نہ ہو ، دراز قد ہو. اور ایسا نہیں ہے کہ مجھے صرف کیرئیر ہی بنانا ہے مجھے جب بھی کوئی اچھا لڑکا ملا میں شادی کر لوں گی .

Shares: