نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں امتحانات میں ناکامی پر 9 طلبہ کی نے خودکشی کر لی۔

باغی ٹی وی: بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں ناکام ہونے والے 9 طلبہ نے 2 روز کے دوران خودکشی کی امتحانات میں ناکامی پر خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں جبکہ ناکام ہونے والے طلبہ کا تعلق معروف تعلیمی اداروں سے بتایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کا کل سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10 لاکھ بچوں نے دیئے تھے۔ گیارہویں جماعت کے نتائج کا تناسب 61 فیصد رہا جبکہ بارہویں کے نتائج کا تناسب 72 فیصد رہا-

رپورٹس کے مطابق سریکاکولم ضلع میں ایک 17 سالہ لڑکے نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔ ضلع کے ڈنڈو گوپالپورم گاؤں سے تعلق رکھنے والے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال کے طالب علم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ تر پرچوں میں فیل ہونے کے بعد مایوس تھا-

ملکاپورم پولیس اسٹیشن حدود کے تحت ترندھا پورم میں ایک 16 سالہ لڑکی نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کر لی۔ وہ وشاکھاپٹنم ضلع سے تعلق رکھتی ہے، اور مبینہ طور پر انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال کے کچھ مضامین میں فیل ہونے کے بعد پریشان تھی۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان

ایک اور 18 سالہ نوجوان نے وشاکھاپٹنم کے کنچراپلم علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ وہ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر میں ایک مضمون میں فیل ہو گیا تھا۔

آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے دو 17 سالہ طالب علموں نے اے پی انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ناکام ہونے کے بعد خودکشی کر لی۔ ایک طالبہ نے جھیل میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی جبکہ اسی ضلع میں ایک لڑکا کیڑے مار دوا پینے سے ہلاک ہو گیا۔

ایک اور 17 سالہ طالب علم نے اناکا پلی میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال میں کم نمبر حاصل کرنے پر افسردہ تھا۔

پی ایف یو جے کا صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

بھارت کے پریمیئر کالجوں میں خودکشی کے واقعات کے درمیان یہ چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) کے مختلف کیمپس میں اس سال مشتبہ خودکشی کے واقعات میں چار طالب علموں کی موت ہو چکی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے طلبہ کی خودکشیوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی انہوں نے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ ہمارے ادارے کہاں غلط ہو رہے ہیں کہ طلباء اپنی جان لینے پر مجبور ہیں-

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک

Shares: