اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کئے ہیں کچھ گلے شکوے . ان کا کہنا ہےکہ آج کل تو اداکار کو اسکی سوشل میڈیا پر فین فالونگ دیکھ کر کاسٹ کیا جاتا ہے. مجھے ایک ڈرامے میں اس لئے کاسٹ نہیں کیا گیا کیونکہ میرے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالورز نہیں تھے. مجھے کہا گیا کہ آپ کے تو ملینز میں فالورز ہی نہیں ہے اسلئے آپکو کاسٹ نہیں کیا جا سکتا. ژالے سرحدی نے کہا کہ اس رویے سے بہت افسوس ہوا ، بھئی جس اداکار کی سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد زیادہ نہ ہو تو کیا وہ اداکار نہیں رہتا؟ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیا پیمانہ رہ گیا ہے

کہ کسی اچھے سے اچھے فنکار کو بھی کاسٹ کرنے سے پہلے اسکے انسٹاگرام یا ٹویٹر پر فالورز کی تعداد دیکھی جائے. ژالے نے کہا کہ میرے اگر ملینز میں‌فالورز نہیں‌ ہیں تو کیا اب میں آرٹسٹ نہیں‌ہوں؟ یا مجھ سے کام نہیں‌لیا جا سکتا. انہوں نےانٹرویو کے دوران شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فنکاروں کی عزت کی جائے نہ کہ ان کے سوشل میڈیا پر ان کے فالورز کی تعداد کو دیکھا جائے اور ان کی قابلیت کا اندازہ لگایا جائے.

Shares: