سب جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی مالک ہیں وہ کرکٹ میں کافی دلچپسی رکھتی ہیں. پریتی زنٹا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح سے انہیں اپنی ٹیم کی کامیابی پر 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے. اداکارہ نے کہا کہ 2009 کی بات ہے کہ پنجاب کنگز نے کامیابی حاصل کی ، تو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے چونکہ میں پہلے ہی وعدہ کر چکی تھی کہ اگر جیتے تو میں آلو کے پراٹھے اپنے ہاتھ سے بنا کر کھلائوں گی، جب میری ٹیم جیت گئی تو پھرمجھے آلو کے پراٹھے بنانے پڑے اور 120 آلو کے پراٹھے بنائے جن میں سے
عرفان پٹھان ہی اکیلا 20 پراٹھے کھا گیا. پریتی زنٹا نے کہا کہ جب میں نے آلو کے پراٹھے بنائے اس وقت میں ٹیم کے ساتھ ہی سائوتھ افریقہ میں موجود تھی . کرکٹرز کا دل تھا کہ ان کو آلو کے پراٹھے ملیں لہذا میں نے وعدہ کر لیا کہ اگلہ میچ جیتے تو آلو کے پراٹھے خود بنائوں گی سو مجھے بنانے پڑے اور بہت مزا آیا . میں نے تو وہاں ٹیم کے کچن اسٹاف کو آلو کے پراٹھے بنانا سکھائے. سب نے میرے ہاتھ نے بنے آلو کے پراٹھے کھائے اور بے انتہا تعریف بھی کی . اس کے بعد میرے ٹیم کے کھلاڑیوں کے اس طرح کے مطالبات آنے لگے جن کو میں پورا کرتی رہی.