عمران خان کی لیبر ڈے پر ریلی ،چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی جیمرز والی گاڑی میں تکنیکی فالٹ آ گیا جس کی وجہ سے عمران خان کی سکیورٹی میں شامل جمیرز والی گاڑی کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر موجود تھی بعد میں جیمر والی گاڑی خراب سیکورٹی آفس واپس چلی گئی ،گاڑی تکنیکی وجوہات کی بنا پرخراب ہوئی ،کلمہ چوک میں گاڑی کی تکینیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی خرابی دور نا ہونے کی صورت میں واپس بھیج دی گئی پنجاب حکومت کی جیمر گاڑی پہلے بھی متعدد بار خراب ہوچکی ہے عمران خان کی اسلام آباد پیشی کیلئے جاتے ہوئے موٹر وے پر بھی خراب ہوئی ،سابقہ داتا دربار ریلی میں بھی یہی گاڑی انجن گرم ہونے پر بند ہوگئی تھی
پی ٹی آئی کی مزدور ریلی اچھرہ کے قریب پہنچ گئی ،ناصر باغ کے باہر ریسکیو 1122کی گاڑیاں موجود ہیں، پولیس اہلکار اور ٹریفک واڈرنز بھی پہنچ گئے ،ناصر باغ میں عمران خان ریلی کے اختتام پر خطاب کریں گے عمران خان کا خطاب بڑی سکرین پر دیکھا جانا تھا مگر ناصر باغ میں عمران خان کی تقریر سنانے کے لئے کوئی بھی سکرین ابھی تک نصب نہیں کی گئی
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
ریلی میں شریک شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پشاور اورراولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر ہیں،آج بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے،عمران خان نے فیصلہ کہ آج مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،آیک طبقہ اقتدار کے لئے آئین پاؤں تلے رول رہا ہے، آج پی ڈی ایم ملک کو تقسیم کررہے ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،ہم گفت وشنید چاہتے ہیں، ہم نے مذاکرات کی دو نشستیں کیں کل تیسری نشست ہوگی، ڈار صاحب بتائیے خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال مذاکرات میں کیوں رکاوٹ ہیں؟ کیا مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کا حصہ نہیں؟ مذاکرات کے لئے ہم تیار ہیں، الیکشن کے لئے ہم تیار ہیں اور تحریک کے لئے بھی ہم تیار ہیں، ڈار صاحب اور ان کی ٹیم نے مہلت مانگی ہے، کل میں ڈار صاحب سے اپنے پرپوزل پر دوٹوک جواب سننا چاہوں گا،اگر ہمیں جواب نہیں ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے،