احمد شہزار اکثر فلموں کے پریمئیر پر نظر آتے ہیں ، گزشتہ برس 13 اکتوبر کو ریلیزہونے والی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی لاہور میں سکریننگ ہوئی تو معروف کرکٹر احمد شہزاد بھی وہاں پہنچے انہوں نے پوری فلم دیکھی . اسی طرح سے اب ایک بارپھر احمد شہزاد پہنچ گئے دادل فلم کی سپیشل سکریننگ میں . انہوں نے سونیا حسین کے دعوت نامے پر فلم کی سکریننگ میں شرکت کی اور پوری فلم دیکھی اور فلم دیکھنے کے بعد اسکو سراہا بھی. اس سپیشل سکریننگ میں احمد شہزاد کافی خوش نظر آرہے تھے ، انہوں نے سینما ہال میں فلم کی کاسٹ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اس

کے بعد وہ میڈیا سے آنکھ بچاتے ہوئے وہاں سے نکل گئے ، شاید وہ میڈیا سے فلم پر بہت زیادہ بات نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے وہاں اسے نکلنے کی کی. احمد شہزاد نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر پر بھی میڈیا کو نظر انداز کیا تھا اور فلم کے حوالے سے زیادہ کچھ کہنے میں احتیاط برتی تھی. لیکن احمد شہزاد کا فلموں کے پریمئیر پر آنے سے تو لگتا ہے کہ ان کی شوبز انڈسٹری کے لوگوں سے کافی اچھی اور گہری دوستی ہے جو وہ اپنے دوستوں کی حوصلہ افزائی کےلئے سینما گھر پہنچ جاتے ہیں.

Shares: