ڈرگ مافیا کے خلاف مل کر کام کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

0
54
murad ail shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کیا ہے

ملاقات میں صوبے میں منشیات کے خاتمے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر سردار شاہ، مکیش چاولہ، ساجد جوکھیو، مشیر اعجاز جکھرانی، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور دیگر افسران شریک تھے،وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو آگاہی دی کہ منشیات کے خاتمے کیلئے میری سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، چیف سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی چیئر کرتے ہیں، ڈی جی رینجرز بارڈر اورسائیٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں،آئی جی پولیس شہروں اور ٹائونز کی کمیٹیز کو دیکھتے ہیں،

مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ ایکسائیز پولیس کی صوبے بھر میں 46 فیلڈ آپریشن کمیٹیز کام کرتی ہیں، گزشتہ چار سالوں سے صوبے میں نارکوٹکس کے 509 مقدمات زیر سماعت ہیں، 370 مقدمات کے عدالتوں نے فیصلے دیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں نشہ کے عادی لوگوں کی بحالی کیلئے 60 بستروں کی اسپتال، حیدآباد اور سکھر میں 45 بستروں کے اسپتال ہیں، ڈاکٹروں کے نشہ کے عادیوں کے 5 بیچز کو تربیت دی گئی ہے ، وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کا کہنا تھا کہ ہر سینٹرل جیل میں نشے کے عادی لوگوں کی بحالی کا یونٹ قائم کرنا چاہتا ہوں،صوبائی مشیر جیلز کا کہنا تھا کہ جیلوں میں نشے کے عادی افراد کا علاج کروایا جاتا ہے، آئی جی پولیس نے کہا کہ شہروں میں منشیات مافیا کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے، سپلائی لائن کو کسی حد تک کنٹرول کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بارڈر پر مزید سختی کی جائے تاکہ منشیات ملک میں داخل نہ ہوسکے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف مل کر کام کیا جائے گا ڈرگ مافیا کے خلاف وفاقی اور صوبائی ایجنسیز رابطے کے ساتھ آپریشن جاری رکھیں گی تعلیمی اداروں کو ہر صورت منشیات سے پاک رکھا جائے گا منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت کے علاوہ وفاقی حکومت بھی مزید ادارے قائم کرے گی

 آئی جی ہو سپاہی یا کوئی بھی ہمارے لئے قابل احترام ہے

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

Leave a reply