طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

0
47

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ دھلے میں دس سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا

حسنین مسجد نور مدینہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جاتا تھا۔ لیٹ مسجد پہنچنے پر ملزم ثاقب نے ڈنڈوں سے کمر اور ٹانگوں پر تشدد کیا۔ تھانہ دھلے پولیس نے فوری کاروائی کی اور 10سالہ بچے پر تشدد کرنے والے قاری ثاقب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہر صورت انصاف اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

دوسری جانب ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا گوجرانوالہ کے قبرستان میں گورکن نے دس سالہ بچے سے زیادتی کی،واقعہ تھانہ دھلے کے علاقہ شاہین آباد کے قبرستان میں پیش آیا، حفیظ نامی گورکن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق حفیظ گورکن ہے اور قبرستان میں بنے ایک کوارٹر میں رہائش پذیر ہے، متاثرہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا ملزم ورغلا کر ساتھ لے گیا ، ملزم نے اپنے کوارٹر میں لے جا کر زیادتی کی اور فرار ہو گیا ،متاثرہ بچے کا میڈیکل بھی کروایا جارہا ہے ،

@MumtaazAwan

قبل ازیں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ چند روز قبل پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، مقتول کو پولیس نے ناکے پر روکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل نہ روکنے پر کانسٹیبل نے فائرنگ کردی، پانچ بچوں کا بات ساجد کانسٹیبل عبدالغنی کی جانب سے کیے گئے فائرنگ سے زخمی ہواتھا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل کوگرفتار کرلیا ہے تھا ، ناکے پر فائرنگ کا واقع تھانہ صدر کے علاقہ بھانو شاہ پلی پر پیش آیا تھا

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

Leave a reply