بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شہناز گل نے ابھی صرف ایک فلم کی ہے ، اور فلم کا نام ہے کسی کا بھائی کسی کی جان ، ان کی شہرت سلمان خان کی وجہ سے اونچی اڑان بھر رہی ہے. اس وقت وہ ایک بڑا شو کررہی ہیں جس میں وہ مختلف بالی وڈ سلیبرٹیز کے انٹرویوز کرتی دکھائی دیتی ہیں . ان کے کریڈٹ پر محض ایک فلم ہے لیکن وہ اس وقت بالی وڈ کی سب سے زیادہ مصروف اداکارہ ہیں. اور ان کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے. شہناز گل کی شہرت اورکمائی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اپنے لئے نیا گھر خرید لیا ہے. شہناز گل نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
ہے کہ یہ سب آپ کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ، میں چاہتی ہوں کہ مجھے ہمیشہ یونہی پیار محبت دیتے رہیں. شہناز گل اپنے اکثر انٹرویوز میں یہ کہہ چکی ہیں کہ میں فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں ایسی واداکارہ تھی جس کو سب سے کم پیسے دئیے گئے کم پیسے لینے کے باوجود میں سب سے مہنگی ہو کر نکلیں. واضح رہے کہ شہناز گل کو پنجاب کی کترینہ کہا جاتا ہے اور وہ سلمان خان کی فیورٹ ہیں اور بالی وڈ میں جو سلمان خان کا فیورٹ ہوتا ہے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے.