عثمان خالد بٹ نارض ہو گئے کس سے اور کیوں؟‌

0
32

اداکار عثمان خالد بٹ جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں ان کے والد کا ھال ہی میں انتقال ہوا ، ان کے والد کے انتقال کے بعد جہاں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا وہیں انہیں کسی نے بھیج دیا ایک طویل تعزیتی پیغام. عثمان خالد بٹ نے اس پیغام پر غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ، انہوں نے ایک ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا کہ میرے والد کا انتقال ہوا ہے. میں شدید پریشان اور اداس ہوں ، ایسے میں مجھ سے تین لمبے لمبے پیراگرافوں پر مشتمل ایک تعزیتی نوٹ موصول ہے. انہوں نے یہ لکھ کہا کہ ابو کے

انتقال کے بعد ہونے والی سب سے غیر متوقع مزاحیہ چیزوں میں سے ایک یہ تھی کہ مجھے تین پیراگراف پر مشتمل ایک تعزیتی پیغام ملا جس کا مجھے 99.9 فیصد یقین ہے کہ یہ ChatGPT سے لکھوایا گیا پیغام تھا۔ عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں یہ نہیں بتایا کہ انہیں یہ طویل پیغام کس نے بھیجا تھا۔عثمان خالد بٹ نے جب یہ ٹویٹ کی تو سوشل میڈیا صارفین نے ان سے کمنٹ باکس میں پوچھا کہ نام تو بتائیے یہ حرکت کس سمجھدار نے کی ہے لیکن عثمان خالد بٹ نے نام لینے احیتراظ کیا .

Leave a reply