میرپورخاص :پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہزیب کی رپورٹ)پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایسپی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کے حکم کے مطابق ایس ایچ او سلیم سراج سموں نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، امب موری اسٹاپ کے نزدیک منگھراڑ محلے میں کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کی بھٹی پہ چھاپہ مار کے سینکڑوں لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی اور بدنام زمانہ منشیات فروش وحید شیخ اور رحمان منگٹھار کو گرفتار کرلیاہے اور انکے قبضہ سے 1450لٹر دیسی شراب ضبط کرلی اور شراب بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کردیا گیاہے ڈگری تھانے میں وحید شیخ اور رحمان منگٹھار کے خلاف منشیات ایکٹ کا کیس درج کرلیا گیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے –

Leave a reply