عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کی مسلسل تشہیر جاری ہے ، حال ہی میں ایک بار پھر سے منی بیک گارنٹی کی سکریننگ کروائی گئی ، اس بار سکریننگ این سی اے کے طالب علموں کے ساتھ کروائی گئی ، اس میں سلیمہ ہاشمی نے بھی شرکت کی . فلم کی کاسٹ کا حصہ مانی ، ریمبو ، مرحوم بلال اور ڈائریکٹر فیصل قریشی بھی اس سکریننگ مں موجود تھے . ریمبو کی اہلیہ صاھبہ بھی تشریف لائیں اور انہوں نے فلم دیکھی . طالب علموں کی ایک بڑی تعداد سینما گھر فلم دیکھنے کےلئے پہنچی . این سی کے طاب علموں نےفلم کے دیکھ کر اسکی بے حد
تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں ایسی فلمیں بننے کا رواج نہیں ہے لیکن فیصل قریشی نے ایک بہترین فلم بنائی ہے. ہم سجھتے ہیں کہ ایسی فلمیں بننی چاہیے. طالب علموں کو فواد خان کا کام بہت پسند آیا ان کا کہنا تھا کہ فواد خان نے بہت بہترین کامیڈی کی ہے. دوسری طرف فلم میں وسیم اکرم اور شنیرا کی ایکٹنگ کو بھی بہت سراہا گیا. یوں منی بیک گارنٹی کو این سی اے کے طالب علموں نے مجموعی طور پر ایک اچھی فلم قرار دیدیا . سلیمہ ہاشمی نے بھی فلم کی جم کر تعریف کی .