سابق وزیراعظم عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا۔
سی ٹی ڈی اسلام آباد کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے عمران خان کو دو مقدمات میں 10مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے دو مقدمات میں 11مئی کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر ان خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں۔اگر عمران خان کے پاس اپنے حق میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں۔حاضر نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے نوٹس عمران خان کو انکی رہائشگاہ کے پتے پر بھجوایا گیا ہے
واضح رہے کہ عمران خان پر کئی مقدمات درج ہیں اور انہوں نے ضمانتیں کروا رکھی ہیں، عمران خان زمان پارک میں مقیم ہیں، گزشتہ روز بھی جے آئی ٹی نے زمان پارک کا دورہ کیا تھا اور عمران خان سے سوالات کئے تھے، عمران خان کے خلاف لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مقدمے درج ہیں، عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں کروائیں،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 121 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا
10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،