اداکار مانی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے انہوں نے خبردار کر دیا ہے ناقدین کو انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ناقدین یاد رکھیں کہ ان کی بھی فلمیں آرہی ہیں اور ہم سے زیادہ پراپگینڈا کوئی اچھا نہیں کر سکتا. انہوں نے کہا کہ جو فلم پر مثبت تنقید ہے اسکو ہم لے رہے ہیں لیکن جو نیگیٹیو تنقید ہے اس پر میں یہی کہوں گا کہ بھئی یاد رکھیں آپکی بھی فلمیں آرہی ہیں پھر ہم سے گلہ نہ کرنا. انہوں نے کہا کہ شان شاہد کی میں نے بہت ساری فلمیں دیکھی ہیں انہوں نے گنز اینڈ روزز جیسی بنائی تھی وہ بہت کمال فلم تھی اگر میں نے کبھی فلم بنائی تو ایسی ہی فلم بنائوں
گا. مانی نے کہا کہ کسی نے اگر بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے تو اسکی تعریف ہونی چاہیے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ لوگہ اس فلم کو دیکھنے کےلئے سینما گھر آرہے ہیں، عید پر ہماری فلم کے ساتھ اور بھی فلمیں آئیں اور چلی گئیں لیکن کسی کو ان کا نام تک یاد نہیں ہے کہ وہ کونسی تھیں کس کی تھیں. منی بیک پر بات ہی اسی لئے ہو رہی ہے کیونکہ یہ ایک کمال فلم ہے.








