لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک لاہور میں کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن ملاقات کی-
باغی ٹی وی :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور میں کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورت حال اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی-
اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج
عمران خان نے وفدکو پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویےسے بھی آگاہ کیا عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں اور وہ انتخابات کا راستہ روکنے کے لیے آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
کینیڈا: البرٹا میں کئی مقامات پر لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی ،ایمرجنسی نافذ
ملاقات کرنے والوں میں کینیڈا میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر خان، اشفاق احمد، چوہدری ظفر، میاں عدنان اور مدثر مچانہ شامل تھے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری